یورپی یونین کے درمیان سرحدوں کو کھولنا فی الحال ممکن نہیں

رکن ممالک کے  مابین سیر و سفر   کی پابندیوں میں نرمی لانے کے عمل کی ہم حمایت کرتے ہیں

1402723
یورپی یونین کے درمیان سرحدوں کو کھولنا فی الحال ممکن نہیں

یورپی یونین   نے اطلاع دی ہے کہ سرحدوں کو مکمل طور پر کھولتے ہوئے سیر وسیاحت کے معمول پر آنا فی الحال نا ممکن ہے تاہم  موسم گرما کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کے یومیہ پریس اجلاس سے خطاب کرنے والے ترجمان ایرک مامیر کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کے  مابین سیر و سفر   کی پابندیوں میں نرمی لانے کے عمل کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

یورپی یونین اس عمل کو معمول  پر لانے کے لیے ایک عمل درآمد شروع کرے گا، تا ہم، ہم فی الحال اس مرحلے پر نہیں پہنچ سکے۔

یورپی یونین موسمِ گرما سے متعلق عقل مندانہ حل پر کام کررہی ہے، اس حل کا تمام تر ممالک کے لیے موزوں ہونا اور  حالات کو مدِ نظر رکھنا لازمی ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں