یورپی یونین ممالک کی مدد کے لئے ایک "مارشل پلان" کی ضرورت ہے: اُرسولا

کورونا وائرس سے متاثرہ یورپی یونین ممالک کی مدد کے لئے ایک "مارشل پلان" کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے: اُرسولا وان ڈرلئین

1391617
یورپی یونین ممالک کی مدد کے لئے ایک "مارشل پلان" کی ضرورت ہے: اُرسولا

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈرلئین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ یورپی یونین ممالک کی مدد کے لئے ایک "مارشل پلان" کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

وان ڈر لئین نے روزنامہ ویلٹ کے لئے تحریر کردہ کالم میں کہا ہے کہ یورپ کو غیر متوقع شکل میں ایک اجنبی دشمن اور بے مثال بحران کا سامنا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک کو اقتصادی بحران سےنکالنے کے لئے زیادہ مقدار میں رقم مختص کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈر لئین نے اپیل کی ہے کہ یورپی یونین بجٹ کو تمام رکن ممالک کی طرف سے ایک باہمی اتحاد کے وسیلے کے طور پر جانا جاتا ہے لہٰذا ان نازک حالات میں یورپی یونین بجٹ کو بحران سے ہم آہنگ شکل دی جائے۔

جرمنی کی کرسچئین یونین پارٹیز کے وفاقی اسمبلی گروپ لیڈر رالف برنخاسو نے بھی جرمن خبر رساں ایجنسی DPA کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ایسے اراکین کہ جن کے لئے کووِڈ۔19 کی وجہ سے درپیش بحران پر قابو پانا دشوار ہو رہا ہے ان کے لئے امدادی پیکیج تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مارشل پلان امریکہ کا ایک اقتصادی امدادی پیکیج تھا جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپی ممالک کے لئے نافذ العمل کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں