یونانی جزیرے میدیلی میں مہاجرین سے ناروا سلوک

تقریباً 25 مہاجرین کو   گیلے ملبوسات کے ساتھ رات بسر کرنے پر  مجبور کیا گیا

1378093
یونانی جزیرے میدیلی میں مہاجرین سے ناروا سلوک

اپنے ملکوں میں جنگوں اور افراتفری کے ماحول سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے  یورپ جانے کے خواب کے ساتھ  یونانی جزیرے میدیلی پہنچنے والے مہاجرین  کا کہنا ہے کہ ان  کے سازو سامان کو یونانی ساحلی سیکورٹی اہلکاروں نے چھین لیا ہے۔

یونانی ساحلی  سیکورٹی اہلکاروں  کی جانب سے بروز جمعرات مولیووس بندر گاہ کو لیجائے جانے والے تقریباً 25 مہاجرین کو   گیلے ملبوسات کے ساتھ رات بسر کرنے پر  مجبور کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یونانی پولیس نے ان سے نقدی اور  موبائل فون چھین لیے  ہیں۔

بہت کم مقدار میں کھانا  دیے جانے  کا ذکر کرنے والے ایک مہاجر کا کہنا ہے کہ "ہم نہیں جانتے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے، ہم آپس میں بات کرنے سے بھی خوف کھاتے ہیں، کیونکہ اس پر ہمیں سخت ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  ہمارے ایک ساتھی کو کپتان سمجھ کر انہوں نے  بہت زود و کوب کیا جس کو کافی چوٹیں آئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں