" یونانی کیمپوں میں پھنسے مہاجر بچے"جرمنی 150 بچوں کو پناہ دے گا

خبر کے مطابق ،جرمنی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اُن ڈیڑھ ہزار بچوں کو پناہ دینے پر غور کر رہا ہے جو اس وقت یونان کے مہاجر کیمپوں میں پھنسے ہوئے ہیں

1374719
" یونانی کیمپوں میں  پھنسے مہاجر بچے"جرمنی 150 بچوں کو پناہ دے گا

 معلوم ہوا ہے کہ  یونان کے مہاجر کیمپوں میں موجود ڈیڑھ ہزار بچوں کو پناہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

خبر ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق، جرمنی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اُن ڈیڑھ ہزار بچوں کو پناہ دینے پر غور کر رہا ہے جو اس وقت یونان کے مہاجر کیمپوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور ان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم یونان کے جزیرے پر پھنسے ایک سے ڈیڑھ ہزار پناہ گزین بچوں کے معاملے پر یونان کی حکومت کی مشکل انسانی صورتحال میں مدد کرنا چاہتے ہیں‘۔

یونان کے جزیرے پر پھنسے تارکین وطن کے بچوں کے حوالے سے تشویش اس لیے بڑھی کہ ان میں سے اکثر کو طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ بہت سے بچوں کے ساتھ ان کے والدین یا سرپرست موجود نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی میں موجود تارکین وطن نے یونان کی سرحد کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد یونانی پولیس نے ان کو واپس ترکی میں دھکیلنے کے لیے آنسو گیس تیز دھار پانی  کا استعمال کیا۔

 



متعللقہ خبریں