ترکی سے یورپ کی طرف مہاجرین کے بہاو پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے: وون در لیئین

ترکی کی یورپی یونین کے ساتھ سرحد پر درپیش صورتحال کا ہم تشویش کے ساتھ مشاہدہ کر رہے ہیں: اُرسولا وون در لیئین

1369343
ترکی سے یورپ کی طرف مہاجرین کے بہاو پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے: وون در لیئین

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وون در لیئین نے کہا ہے کہ ترکی سے یورپ کی طرف مہاجرین کے بہاو پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کئے گئے بیان میں وون در لیئین نے کہا ہے کہ ترکی کی یورپی یونین کے ساتھ سرحد پر درپیش صورتحال کا ہم تشویش کے ساتھ مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس مشیل ، یونان اور بلغاریہ کے وزرائے اعظموں کے ساتھ مستقل رابطے کی حالت میں ہیں۔ اس مرحلے میں ہماری اوّلین ترجیح یونان اور بلغاریہ کو مکمل تعاون فراہم کرنا ہے۔ ہم اپنی برّی سرحد پر یورپی بارڈر اور کوسٹل سکیورٹی ایجنسی  سمیت اضافی تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ غیر منّظم مہاجرین یونان میں داخل ہونے کے لئے ترکی کے ضلع ایدرنے میں پہنچے جہاں انہوں آگ کے گرد بیٹھ کر رات گزاری۔ مہاجرین کو وقتاً فوقتاً یونانی پولیس کی طرف سے پھینکے گئے گیس اور سٹن گرنیڈوں کا سامنا کرنا پڑا۔



متعللقہ خبریں