ادلب میں شامی حکومت عسکری کاروائی بند کرے: یورپی یونین

یورپی کونسل کے مطابق، ادلب میں شامی دستوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی نئی پیش قدمی ایک بڑے انسانی المیے کا سبب بن رہی ہے اور یہ ناقابل قبول ہے

1363779
ادلب میں شامی حکومت عسکری کاروائی بند کرے: یورپی یونین

27رکنی یورپی یونین نے ادلب میں شامی حکومت کی عسکری کارروائی کی کڑی مذمت کی ہے۔

 یورپی کونسل کے مطابق، ادلب میں شامی دستوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی نئی پیش قدمی ایک بڑے انسانی المیے کا سبب بن رہی ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔

 اس بیان میں تمام فریقین سے انسانیت کے بین الاقوامی قوانین کے احترام کا مطالبہ کیا گیاہے۔

 یورپی کونسل کا یہ بیان یورپی یونین کے بجٹ اجلاس کے دوران جاری کیا گیا جبکہ  امدادی تنظیمیں ادلب میں فوری فائر بندی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں