یورپی یونین کی طرف سے جواد ظریف کو دورہ برسلز کی دعوت

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کی طرف سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کو برسلز کے دورے کی دعوت

1335016
یورپی یونین کی طرف سے جواد ظریف کو دورہ برسلز کی دعوت

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کو برسلز کے دورے کی دعوت دی ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ  تعلقات EEASکی طرف سے  جاری کردہ تحریری بیان  کے مطابق بوریل نے کل ظریف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی جس میں انہوں نے ایران کی قدس فورسز کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور حالیہ دنوں مِں عراق میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بوریل نے کشیدگی کو کم کرنے اور اعتدال  کا روّیہ اختیار کرنے  کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ظریف کے ساتھ ایران کے جوہری سمجھوتے پر بھی بات کی اور کہا ہے کہ سمجھوتہ گلوبل سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور کوآرڈینٹر کی حیثیت سے میں اس سمجھوتے سے وابستہ ہوں۔

بوریل نے جواد ظریف کو حالیہ پیش رفتوں پر بات چیت کے لئے برسلز کے دورے کی بھی دعوت دی ہے۔



متعللقہ خبریں