لندن برج پر حملہ کرنےو الے شخص کی شناخت ہو گئی

28 سالہ حملہ آور عثمان خان الیکٹرانک ٹیگ کے ذریعے سیکورٹی قوتوں کی نگرانی میں تھا

1315077
لندن برج پر حملہ کرنےو الے شخص کی شناخت ہو گئی

بتایا گیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت  لندن میں 2 افراد کے چاقو کےو ار سے ہلاک ہونے والے حملے کا فاعل عثمان خان ہے جو کہ دہشت گردی کرنے کی پاداش میں جیل کاٹ چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن برج پر حملے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو ئے تھے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کا نشانہ بننے والے دو عام شہری بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ 28 سالہ حملہ آور عثمان خان الیکٹرانک ٹیگ کے ذریعے سیکورٹی قوتوں کی نگرانی میں تھا۔

انھیں ایک پولیس افسر نے اس وقت گولی ماری جب ایک عام شہری نے انھیں قابو کیا ہوا تھا۔

پولیس نے اس  واقع کو دہشت گرد کاروائی قرار دیا ہے۔

میٹ پولیس کمشنر کریسیڈا ڈک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بروز جمعہ  حملے کا آغاز فش مونگرز ہال سے ہوا۔ یہ برج کے شمالی سرے پر واقع ہے۔ یہاں قیدیوں کی بحالی کے سلسلے میں کیمبرج یونیورسٹی کی کانفرنس جاری تھی۔

ٹائمز اخبار کے مطابق مشتبہ شخص اس کانفرنس میں شریک تھا اور اسے  جیل سے ایک ماہ قبل اس شرط پر رہائی ملی تھی کہ وہ الیکٹرانک ٹیگ کو پہنے رکھیں گے تاکہ ان کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جا سکے۔

اس تقریب میں درجنوں افراد یونیورسٹی کے طلبا اور سابق قیدی موجود تھے۔

کریسیڈا ڈک کہتی ہیں کہ پولیس نے ابتدائی کال موصول ہونے کے پانچ منٹ کے اندر مشتبہ حملہ آور کا مقابلہ کیا جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس کے پاس نقلی دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں