ہم مہاجرین کے معاملے میں ترکی کی اضافی مالی امداد کے لئے تیار ہیں: مرکل

ترکی 3.5 ملین شامیوں کی میزبانی کر کے ایک بڑی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے۔ ہم ترکی کو اضافی مالی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں: چانسلر اینگیلا مرکل

1310024
ہم مہاجرین کے معاملے میں ترکی کی اضافی مالی امداد کے لئے تیار ہیں: مرکل

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا ہے کہ ترکی 3.5 ملین شامیوں کی میزبانی کر کے ایک بڑی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے۔ ہم ترکی کو اضافی مالی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مرکل یورپ پیپلز پارٹی EPP کے جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے کروشیا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے دارالحکومت زغرب میں اپنے کروشین ہم منصب آندریژ پلینکووچ کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مرکل نے کہا ہے کہ آئندہ سال کروشیا اور جرمنی یورپی یونین کونسل کی ٹرم چئیر مین شپ کریں گے اور اس پورے دورانیے میں ہم کروشیا کے ساتھ تعاون کریں گے۔

دوسری طرف کروشیا کی ٹرم چئیر مین شپ میں حل ہونے والے مسائل جرمنی کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے لہٰذا دونوں ملک اس دورانیہ میں متفقہ  کاروائیاں کریں گے۔

مقدونیہ کی سرحد سے غیر منّظم مہاجرین  کے ساتھ درپیش مسائل کا بھی ذکر کرتے ہوئے مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی خارجہ سرحدوں کی حفاطت پر مجبور ملک کی حیثیت سے پناہ گزینوں اور مہاجرین کے معاملے میں تجربہ رکھتا ہے لیکن جب موضوع بحث شین گین علاقے کے وسط میں واقع ملک ہو تو  صورتحال  بالکل مختلف ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شین گین زون کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس معاملے میں ترکی نے بہت بڑی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔

مرکل نے کہا ہے کہ مہاجرین کے معاملے میں ہم ترکی کو اضافی مالی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں