البغدادی امریکہ کی ایک ایجاد تھا، روس

داعش نے عراق میں غیر قانونی قبضے، مملکت ِ عراق کی زوالی اور امریکہ کی جانب سے جیلوں میں بند انتہا پسندوں  کی رہائی کے بعد طاقت پکڑی تھی

1298892
البغدادی امریکہ کی ایک ایجاد تھا، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف نے دہشت گرد تنظیم داعش کے سابق سرغنہ ابو بکر البغدادی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ یہ "متحدہ امریکہ کی  ایک ایجاد تھا"۔

روسی چینل روسیہ سے بات کرتے ہوئے وزیر ِ خارجہ  لاوروف نے البغدادی کے    بارے میں کہا کہ"بغدادی امریکہ کی  پیداوار تھا۔ ہماری وزارت دفاع نے اس شخص کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے، ہم اس معاملے میں مزید معلومات   حاصل کرنا چاہتے ہیں۔  ہماری فوج اضافی شواہد پر تحقیق کررہی ہے اور امریکہ  کے البغدادی کے حوالے سے دعووں کی اکثریت کی تا حال تصدیق نہیں ہو سکی۔"

امریکہ کے سال 2003 میں عراق پر قبضہ جمانے کے بعد کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے لاوروف نے  کہا کہ"داعش نے عراق میں غیر قانونی قبضے، مملکت ِ عراق کی زوالی اور امریکہ کی جانب سے جیلوں میں بند انتہا پسندوں  کی رہائی کے بعد طاقت پکڑی تھی۔ لہذا امریکیوں نے  جنم لینے کا موقع فراہم کردہ  ایک  شخص کو ہلاک کیا ہے ، اگر واقعی میں انہوں نے ایسا کیا ہے۔ "

 



متعللقہ خبریں