یونان، میدیلی جزیرے میں آتشزدگی دو مہاجر ہلاک

آگ بجھانے   والے عملے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے مہاجرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی

1278546
یونان، میدیلی جزیرے میں آتشزدگی دو مہاجر ہلاک

یونانی جزیرے میدیلی کے موریہ کیمپ میں آتش زدگی میں ایک عورت اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا۔

مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق  نا مساعد حالات کے ساتھ جانے  جانے والے موریہ کیمپ  سے نقل مکانی کا مطالبہ کرنے والے  ایک گروپ  کے احتجاجی مظاہرے کے دوران  مہاجرین کے قیام کردہ  کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی۔

اس آگ  سے متاثر ہونے والی ایک خاتون  ایک بچہ ہلاک ہو گیا۔

دریں اثناء  آگ بجھانے   والے عملے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے مہاجرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

کیمپ  میں  انتظامیہ کے دفتر پر قبضہ جمانے کی کوشش  کرنے والے مہاجرین  نے سیکورٹی اہلکاروں  پر پتھروں اور ڈنڈوں سے دھاوا بول دیا ،جس پر پولیس نے  آنسو گیس کا استعمال کیا۔

میدیلی کے بلدیہ میئر اسٹارٹس کیتے لس  نے یونانی ٹیلی ویژن   پر اپنے  اعلان میں کہا ہے کہ کیمپ میں  چھڑنے والے واقعات کے باہر تک پھیلنے کا خدشہ موجود ہے، اور انہوں نے دارالحکومت ایتھنز سے اضافی کمک مانگی ہے۔

دوسری جانب یونانی پریس  کے مطابق ایتھنز سے دو فوجی دستے سی ۔130 کے ذریعے  میدیلی جزیرے کو روانہ کیے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں