ٹروڈو کی تصویر نے ملک کے ایجنڈے میں تہلکہ مچا دیا

کینیڈا میں ماہِ اکتوبر میں متوقع عام انتخابات سے پہلے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر نے ملک کے ایجنڈے میں تہلکہ مچا دیا

1272855
ٹروڈو کی تصویر نے ملک کے ایجنڈے میں تہلکہ مچا دیا

کینیڈا میں ماہِ اکتوبر میں متوقع عام انتخابات سے پہلے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر نے ملک کے ایجنڈے میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

سیاہ چہرے  اور پگڑی  پہنے "عرب نائٹ " نامی تقریب میں اتاری گئی یہ تصویر " شرمناک تصویر" کے نام سے ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں آ گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم 18 سال قبل چہرے کو سیاہ رنگ میں رنگ کر ایک پرائیویٹ اسکول کے پریمئیر  میں شریک ہوئے۔ تصویر کے ذرائع ابلاغ میں نکلنے کے بعد نسلیت پرستی کا مرتکب ہونے کے وجہ سے ٹروڈو کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ردعمل میں اضافہ ہونے پر وزیر اعظم ٹروڈو  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں اس حرکت کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ مجھے اس بارے میں  زیادہ بہتر معلومات کا حامل ہونا چاہیے تھا۔ جس وقت یہ تصویر اتاری گئی اس وقت میرے ذہن میں نسلیت پرستی جیسا کوئی خیال نہیں تھا۔ لیکن اس وقت میں اسے نسلیت پرستانہ روّیے کے طور پر قبول کرتا ہوں اور معافی چاہتا ہوں"۔

تاہم ٹروڈو کے حریف تصویر کے خلاف ردعمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں