یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے سایسی حل اور اعتدال کی اپیل کرتی ہے

ورپی یونین، علاقے میں عدم استحکام  اور خطرے کا سبب بننے والے اس مسئلے کے صرف اور صرف دو طرفہ سیاسی حل  کا دفاع کرتی ہے: مایا کچسیانجچ

1259486
یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے سایسی حل اور اعتدال کی اپیل کرتی ہے

یورپی یونین نے، بھارت کی طرف سے جمّوں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد اعتدال کی اور درپیش بحران کے سیاسی حل کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین   کمیشن کی ترجمان مایا کچسیانجچ نے معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ یورپی یونین اس موضوع پر بھاری سفارتی کاروائیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ تعلقات  و سلامتی پالیسی کی کمشنر فریڈریکا موگرینی  نے پاکستان اور بھارت  کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

مایا کچسیانجچ نے علاقے میں تناو میں اضافے سے پرہیز  کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین، علاقے میں عدم استحکام  اور خطرے کا سبب بننے والے اس مسئلے کے صرف اور صرف دو طرفہ سیاسی حل  کا دفاع کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو ،نصف صدی سے جمّوں و کشمیر  کی امتیازی حیثیت پر مبنی ،آئین کی شق نمبر 370 کو ختم کر کے جمّوں و کشمیر کو دو مساوی حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں