اسرائیلی سفیر سر کے بل کھڑے ہو گئے

شمالی مقدونیہ کے لئے اسرائیل کے سفیر ڈان اوریان صدر سٹیوو پیڈارووسکی  سے ملاقات میں سر کے بل کھڑے ہو گئے

1243745
اسرائیلی سفیر سر کے بل کھڑے ہو گئے

شمالی مقدونیہ کے لئے اسرائیل کے سفیر ڈان اوریان نے 6 مئی کو عہدہ صدارت سنبھالنے والے سٹیوو پیڈارووسکی  سے سفارتی آداب کے حوالے سے ایک غیر معمولی ملاقات کی۔

خبر کے مطابق اوریان ماضی میں جمناسٹک کھلاڑی  رہ چکے ہیں اور   پیڈارووسکی  کے ساتھ ملاقات میں وہ سر کے بل کھڑے ہوئے۔

پیڈارووسکی   نے ملاقات کی تصویر کو ان الفاظ کے ساتھ اپنے فیس بُک صفحے سے شئیر کیا ہے کہ " سرکے  بل کھڑے اسرائیلی سفیر کی یہ تصویر نہ صرف ذریعہ الہام ہے بلکہ ورزش  کی اہمیت اور بعض اوقات کس قدر مضحکہ خیز ہونے کی بھی عکاسی کرتی ہے"۔



متعللقہ خبریں