یورپی یونین کے نئے سربراہان کی تعیناتی کا معاملہ پیچیدہ بنتا جا رہا ہے

یورپی یونین کے رکن ممالک کے حکومتی و مملکتی سربراہان کی شراکت سے بیلجین شہر برسلز میں کل شام عشائیے کے ساتھ ہی شروع ہونےو الا اجلاس ناشتہ نشست  کے ساتھ جاری ہے

1227843
یورپی یونین کے نئے سربراہان کی تعیناتی کا معاملہ پیچیدہ بنتا جا رہا ہے

یورپی یونین کے رکن 28 ممالک کے سربراہان  کو یونین کے اداروں کی قیادت سنبھالنے والے ناموں کا تعین کرنے کے لیے یکجا کرنے والے سربراہی اجلاس میں رات گئے تک مذاکرات کے باوجود  تا حال کوئی نتیجہ  حاصل نہیں کیا جا سکا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک کے حکومتی و مملکتی سربراہان کی شراکت سے بیلجین شہر برسلز میں کل شام عشائیے کے ساتھ ہی شروع ہونےو الا اجلاس ناشتہ نشست  کے ساتھ جاری ہے۔

اجلاس کے دائرہ کار میں  مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے صبح  ساڑھے سات بجے  تک دو طرفہ مذاکرات کرنے والے یورپی یونین کے رکن ممالک  کی جانب سے تاحال کسی مشترکہ مؤقف کا  تعین نہ کر سکنا باعث ِ توجہ ہے۔

اجلاس میں یورپی اداروں  کے سربراہان کا تعین کرنے کی کوششیں صرف کی جا رہی ہیں۔خاصکر یورپی یونین کمیشن کی قیادت کے حوالے سے سخت سودا بازی ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کمیشن  کے سربراہ لگسمبرگ کے جین کلاڈ ینکر کی مدت ِ فرائض 31 اکتوبر   سے پوری ہو رہی ہے۔

اس پوزیشن کے لیے رکن ممالک  اور یورپی پارلیمان کے درمیان وسیع پیمانے کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

تمام تر پوزیشنز پر علیحدہ علیحدہ تعیناتی  کی جائیگی تو بھی عمومی  طور پر  یہ کاروائیاں ایک پیکیج کی شکل میں جاری ہیں۔

2 جولائی سے شروع ہونے والے    یورپی یونین کے  نئے دور سے قبل  تک اس حوالے سے فیصلے اہمیت کے حامل ہیں۔



متعللقہ خبریں