روس: خلیج بصرہ اور شام میں تازہ پیش رفت انتہائی خطرناک ہے

لاوروف نے  وزیر دفاع سرگئی شوئگو، مصری وزیر ِ خارجہ سمیع شُکری اور مصری وزیر دفاع محمد ذکی سے روسی دارالحکومت  ماسکو میں 2+2 فارمیٹ پر مذاکرات کیے

1224654
روس: خلیج بصرہ اور شام   میں تازہ پیش رفت انتہائی خطرناک ہے
misir-rusya disisleri ve savunma bakanlari.jpg

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  کا  کہنا ہے کہ خلیج بصرہ اور شام میں  رونما ہونےوالی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔

لاوروف نے  وزیر دفاع سرگئی شوئگو، مصری وزیر ِ خارجہ سمیع شُکری اور مصری وزیر دفاع محمد ذکی سے روسی دارالحکومت  ماسکو میں 2+2 فارمیٹ پر مذاکرات کیے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں لاوروف نے متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر پابندیوں کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ "کسی بھی مملکت کے خلاف کاروائیاں کرنا، اس کو تنہا کرنا بلا تحقیقات کے کسی ایک واقع کو اساس بناتے ہوئے اس  کو موردِ الزام ٹہرانا ایک اچھا فعل  نہیں ، یہ مؤقف ہر گز پائدار نہیں۔

خلیج بصرہ  اور شام میں رونما ہونے والی صورتحال کے خطرات سے پُر ہونے  پر توجہ مبذول کرانے والے لاوروف نے بتایا کہ "شامی  سرزمین  کو اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ  کا میدان بنائے جانے کی کوششیں  اس بحران کو مزید گہرائی دلا رہی ہیں۔"

انہوں نے  کہا کہ روس، خلیج بصرہ میں سلامتی کے قیام کے معاملے میں ایران اور عربوں کے درمیان  ڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے۔

مصری وزیر ِ خارجہ شُکری   نے "مصر  کی بحرین ورک شاپ میں شمولیت کس کام آئے گی" سوال کے جواب میں بتایا کہ"فلسطینیوں کی حمایت پر مبنی ہماری پالیسیاں  مسئلہ فلسطین سے متعلق تمام تر متعلقہ طرفین  کے ساتھ مختلف فارمیٹ میں یکجا ہونے کی راہ میں رکاوٹ تشکیل نہیں  دیتیں۔"



متعللقہ خبریں