"5 سال کا وقفہ"روس کو دوبارہ یورپی پارلیمانی اسمبلی میں نشست مل گئی

یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کی 118 ارکان نے حمایت اور 62 نے مخالفت کی جبکہ 10 ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی

1224815
"5 سال کا وقفہ"روس کو دوبارہ یورپی پارلیمانی اسمبلی میں نشست مل گئی

یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے 5 سالہ وقفے کے بعد روس کو دوبارہ ووٹ کا حق دے دیا ہے۔

 ماسکو سے اس کا یہ حق یوکرین کے علاقے کریمیا کو روس میں ضم کر لینے کے بعد  واپس لے لیا گیا تھا۔

اس بارے میں یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے گرما گرم بحث کے بعد ایک قرارداد منظور کر لی ۔

 قرارداد کی 118 ارکان نے حمایت اور 62 نے مخالفت کی جبکہ 10 ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔

 اس سے قبل کریملن نے اس پارلیمانی اسمبلی سے نکل جانے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔

 واضح رہے کہ یورپی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد 47 ہے اور یہ یورپ کی سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔

 



متعللقہ خبریں