شدت پسندی کا پرچار، سابق فرانسیسی صدارتی امیدوار پر مقدمہ چلے گا

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مغرب میں واقع علاقے نانترے میں ایک جج نے لی پین کے خلاف بدھ کو اس فرد جرم کی بنا پر مقدمہ چلانے کا یہ حکم جاری کیا ہے

1217542
شدت پسندی کا پرچار، سابق فرانسیسی صدارتی امیدوار پر مقدمہ چلے گا

فرانس میں ایک عدالت نے سابق شکست خوردہ صدارتی امیدوار  اور  انتہائی دائیں بازو کی لیڈر میرین لی پین کے خلاف 2015 میں شدت پسند گروپ داعش کے مظالم کے بارے میں ٹویٹر پر تین تصاویر پوسٹ کرنے کی بنا پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔   میرین لی پین نےاپنی  تین ٹویٹس میں ان تصاویر کے ساتھ داعش کی سفاکیت کے بارے میں مواد  بھی پوسٹ کیا تھا۔

لی پین کے خلاف یکم مارچ 2018 کو دہشت گردی پر اُکسانے ، عریاں مواد یا انسانی وقار کے منافی  پرتشدد پیغامات کی تشہیر کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور یہ کہا گیا تھا کہ ان کے یہ پیغام کم سن بچّے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مغرب میں واقع علاقے نانترے میں ایک جج نے لی پین کے خلاف بدھ کو اس فرد جرم کی بنا پر مقدمہ چلانے کا یہ حکم جاری کیا ہے۔

انھیں اس جرم کی پاداش میں تین سال تک جیل اور 75 ہزار جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

انھوں نے نومبر 2015ء میں فرانس میں دہشت گردی کے حملوں کے چند ہفتے کے بعد یہ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں