فرانس: ترک بچہ ہلاک

فرانس کے شہر لوریئنٹ میں بلا لائیسنس ڈرائیور کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 ترک بچوں میں سے ایک ہلاک اور ایک شدید زخمی

1216133
فرانس: ترک بچہ ہلاک

فرانس کے شہر لوریئنٹ میں بلا لائیسنس ڈرائیور کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 ترک بچوں میں سے ایک ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

فرانس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق   بلالائیسنس 20 سالہ ڈرائیور نے پولیس سے فرار ہونے کے دوران گاڑی کو فٹ پاتھ پر چلتے 2 ترک بچوں سے دے مارا۔

حادثے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق اور 7 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔

حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور اور اس کے ساتھی  کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں