بریگزٹ پر اختلاف کنزرویٹیو پارٹی کی رہنما آنڈریا لیڈسم نے کرسی چھوڑدی

لیڈسم  نے کہا کہ  وزیراعظم  کی طرف سے ایک نئے  بریگزٹ  معاہدے  کے اعلان  کے بعد  امکان ہے کہ  برطانیہ   کا یورپی یونین سے اخراج  عوامی ریفرنڈم سے میل نہیں کھائے گا لہذا  میں مستعفی  ہو رہی ہوں

1206420
بریگزٹ پر اختلاف کنزرویٹیو پارٹی کی رہنما آنڈریا لیڈسم نے کرسی چھوڑدی

برطانوی پارلیمان کی ذیلی  شاخ دارالعوام    میں  بر سراقتدار    کنزرویٹیو پارٹی    کی  رہنما  وزیر آنڈریا لیڈسم  مستعفی ہو گئی ہیں۔

 لیڈسم  نے  سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں  اس بات کا اعلان کیا  اور کہا کہ  وزیراعظم  کی طرف سے ایک نئے  بریگزٹ  معاہدے  کے اعلان  کے بعد  امکان ہے کہ  برطانیہ   کا یورپی یونین سے اخراج  عوامی ریفرنڈم سے میل نہیں کھائے گا لہذا  میں مستعفی  ہو رہی ہوں ۔

 امکان ہے کہ اب دیگر سیاسی شخصیات بھی لیڈسم کی پیروی   کریں  گی ۔

 یاد رہے کہ  سن 2016 کے انتخابات کے بعد    سابقہ وزیراعظم  ڈیوڈ کیمرون      کے مستعفی ہونے کے بعد  تھریسا مے  کے خلاف  آنڈریا لیڈسم     نے بطور امیدوار  اپنا نام ظاہر کیا تھا  مگر بعد میں اسے واپس لے لیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں