آسٹریلیا: حزب اقتدار لیبرل نیشنل پارٹی انتخابات کی فاتح رہی

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں وزیر اعظم سکاٹ موریسن  کی زیر قیادت حزب اقتدار لیبرل نیشنل پارٹی  کولیشن نے کامیابی حاصل کر لی

1203883
آسٹریلیا: حزب اقتدار لیبرل نیشنل پارٹی انتخابات کی فاتح رہی

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں وزیر اعظم سکاٹ موریسن  کی زیر قیادت حزب اقتدار لیبرل نیشنل پارٹی  کولیشن نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انتخابی کمیشن کے جاری کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق گذشتہ 6 سال سے اقتدار میں موجود لیبرل  نیشنل پارٹی کی  کولیشن حکومت نے 41.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ 151 نشستوں کی اسمبلی میں سے 74 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مرکزی حزب اختلاف لیبر پارٹی 33.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ 66 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 جبکہ گرینز پارٹی  10.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ ایک نشست اور آزاد امیدوار 5 نشستیں حاصل کر سکے ہیں۔

وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے سڈنی میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا اور عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ " مجھے ہمیشہ معجزوں پر یقین رہا ہے"۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں کی تمام  سروے رپورٹوں کے مطابق بنیادی حزب اختلاف لیبر پارٹی سے کم از کم 2 پوائنٹ پیچھے رہنے والی حزب اقتدار پارٹی کو وزیر اعظم سکاٹ موریسن  کامیابی سےاقتدار میں  رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے چئیر مین بِل شورٹن نے انتخابات میں ناکامی کے بعد ملبورن میں پارٹی ورکروں سے خطاب میں پارٹی کی چئیر مین شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں