قازقستان میں شام ضامن ممالک کا 12 واں اجلاس

ترکی، روس اور ایران کے مابین آستانہ فارمیٹ پر مبنی مذاکرات کا سلسلہ  جنوری 2017 سے  ابتک  جاری ہے

1190293
قازقستان میں شام ضامن ممالک کا 12 واں اجلاس

قازقستان  کے دارالحکومت نور سلطان میں  منعقدہ شام کے معاملے پر 12 ویں ضامن  ممالک اجلاس  میں ضامن ممالک کے نمائندوں،  بشارالاسد انتظامیہ اور فوجی مخالف  وفود کے درمیان 2 اور سہہ رکنی  مذاکرات  کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسرے روز بشار جعفر کی قیادت   کے اسد انتظامیہ وفد اور فوجی مخالفین   وفد  کے علیحدہ علیحدہ  مذاکرات کرنے والا اجلاس   ترکی، روس اور ایران پر مبنی سہہ فریقی مذاکرات  کے ساتھ شروع ہوا۔

ترک وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سیدات اونال کر رہے  ہیں تو روسی نمائندے الیگزنڈر  لاورینٹیف  اورایرانی نمائندے  علی اشغر ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام گیئر  او پیڈرسن  پہلی بار اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں تو  اقوام ِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین، ریڈ کریسنٹ اور اردن کے نماَندے مبصر کی حیثیت سے اجلاس میں مدعو ہیں۔

یاد رہے کہ ترکی، روس اور ایران کے مابین آستانہ فارمیٹ پر مبنی مذاکرات کا سلسلہ  جنوری 2017 سے  ابتک  جاری ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں