فن لینڈ کےعام انتخابات،سوشل ڈیموکریٹ کی برتری

فن لینڈ   کے عام انتخابات   کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ،سوشل ڈیموکریٹ پارٹی     نے 17٫8 فیصد ووٹ حاصل کرتےہوئے برتری حاصل کرلی ہے تاہم   ،  فی الوقت اسے 200 رکنی پارلیمان میں واضح اکثریت  نہیں  ملی

1183265
فن لینڈ کےعام انتخابات،سوشل ڈیموکریٹ کی برتری

فن لینڈ   کے عام انتخابات   کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ،سوشل ڈیموکریٹ پارٹی     نے 17٫8 فیصد ووٹ حاصل کرتےہوئے برتری حاصل کرلی ہے تاہم   ،  فی الوقت اسے 200 رکنی پارلیمان میں واضح اکثریت  نہیں  ملی ۔

مستقبل کے ممکنہ وزیر اعظم آنتی رِنّے کی جماعت نے 200 میں سے40 نشستیں  حاصل کی ہیں۔

دوسرے نمبر پر دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت "دی فنز" رہی ، جسے39 نشستیں  ملیں جبکہ تیسرے نمبر پر قدامت پسندوں کی نیشنل کنوینشن پارٹی رہی، جسے38 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

 اب تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز یُوہا  سپیلے  کی سینٹر پارٹی نے31 نشستیں  حاصل کیں۔

 فن لینڈ میں رائے دہندگان کی تعداد 4٫5 ملین ہے  جبکہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح کا تناسب 72 فیصد رہا ۔



متعللقہ خبریں