یورپ کی دفاعی پالیسی نیٹو کا متبادل نہیں ہوگی: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہےکہ یورپ کو جلد ہی  طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری میں کامیابی ملے گی جس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ہم نیٹو کا متبادل تلاش کر رہے ہیں

1161425
یورپ کی دفاعی پالیسی نیٹو کا متبادل نہیں ہوگی: جرمن چانسلر

 جرمن چانسلر انگیلا مرکل   نے  کہا ہے کہ یورپ کی دفاعی پالیسیاں  نیٹو  کی متبادل نہیں ہونگی ۔

 مرکل نے یہ بات لاٹویا   کے وزیراعظم  کرسیانس کارینس  کے ساتھ ملاقات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔

 چانسلر نے کہا کہ   یورپ کو جلد ہی  طیارہ بردار بحری جہاز    کی تیاری میں کامیابی ملے گی  جو کہ ہماری ضرورت بھی ہے  ۔

مرکل نے  برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بارے میں کہا کہ   امید ہے کہ  یورپ اور برطانیہ کے درمیان تعلقات  میں کسی قسم کی رنجش پیدا نہیں ہو گی  جس کےلیے جرمنی ہر ممکنہ تعاون کرے گا۔

 لاٹویئن وزیراعظم نے بھی اس موقع  پر کہا کہ  بریگزٹ کے بعد یورپی ممالک   میں  اتفاق   ضروری ہوگا جس کےلیے ہمیں  اپنے درمیان  سرحدوں کو ختم کرنے کی بھی ضرورت  در پیش ہو سکتی ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ  روس سے تعلقات میں ہمیں  یک آواز بننا پڑے گا  جس سے  ہماری معیشت  اور سلامتی پر اچھا اثر پڑے  گا۔

 

 



متعللقہ خبریں