یورپی یونین، برطانیہ کی کسٹم یونین سے یکطرفہ علیحدگی پر آمادہ

برطانوی پارلیمنٹ نے  وزیراعظم تھریسا مئے   کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کو پندرہ جنوری کو منعقدہ  رائے دہی کے ذریعے ایک بڑی اکثریت کے ساتھ مسترد کردیا تھا

1160086
یورپی یونین، برطانیہ کی کسٹم یونین سے یکطرفہ علیحدگی پر آمادہ

یورپی یونین نے اطلاع دی ہے کہ وہ برطانیہ کو بریگزٹ کے بعد  کسٹم یونین سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کے حق کو تسلیم کر سکتی ہے  تاہم آئرلینڈ اور شمالی آئر لینڈ کے مابین فزیکل سرحد پر عمل درآمد نہیں کیا جانا چاہیے۔

 یورپی یونین بریگزٹ مذاکرات کار مشل بارنیئر نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں  کے ساتھ برسلز میں اجلاس کے بعد ٹوئٹر پر بعض  بیانات جاری کیے ہیں۔

برطانیہ کی خواہش کے خلاف اسے کسٹم یونین میں رہنے پر مجبور نہ کیے جانے پر توجہ مبذول کرانے والے بارنیئر نے کہاکہ "یونین برطانیہ کو یک طرفہ طور پر کسٹم یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کا متبادل پیش کر سکتی ہے،  تاہم تدبیرشق کے آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان با ضابطہ  سرحدوں کے قیام کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دیگر عناصر کا تحفظ لازمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  برطانیہ کی  یورپی  یونین سے مرحلہ وار علیحدگی کو ممکن بنانے کے لئے بھرپور طریقے سے کاروائیوں کا عمل جاری رہے گا۔

 یاد رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے  وزیراعظم تھریسا مئے کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کو پندرہ جنوری کو منعقدہ  رائے دہی کے ذریعے ایک بڑی اکثریت کے ساتھ مسترد کردیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے ترمیم کردہ  بریگزٹ معاہدے کو 12 مارچ کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا  متوقع ہے۔ معاہدے کو مسترد کئے جانے کی صورت میں 13 مارچ کے روز" بلا معاہدہ علیحدگی"  متبادل کو پارلیمانی نمائندوں کے سامنے رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اگر اس کو بھی مسترد کر دیا جاتا ہے  تو پھر 14 مارچ کے روز" بریگزٹ"  کو ملتوی کئے جانے کے متبادل  پر  رائے دہی ہوگی۔



متعللقہ خبریں