مسئلہ وینزیلا کو پُر امن، جمہوری اور سیاسی طریقوں سے حل کیا جانا ضروری ہے: فریڈریکا موگرینی

ہوان گوآئیڈو کی سلامتی خطرے میں پڑنے کی صورت میں تناو میں اضافہ ہوگا اور یہ چیز بین الاقوامی برادری  کے ردعمل کا بھی سبب بنے گی: فریڈریکا موگرینی

1155878
مسئلہ وینزیلا کو پُر امن، جمہوری اور سیاسی طریقوں سے حل کیا جانا ضروری ہے: فریڈریکا موگرینی

یورپی یونین کی خارجہ و سکیورٹی پالیسیوں کی ہائی کمشنر فریڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ وینزیلا کے مسئلے کو پُر امن، جمہوری اور سیاسی طریقوں سے حل کیا جانا ضروری ہے۔

موگرینی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین اپنے علاقائی اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مسئلہ وینزویلا پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے وینزویلا کے اسمبلی اسپیکر  ہوان گوآئیڈو  کی سلامتی  خطرے میں پڑنے کی صورت میں تناو میں اضافہ ہوگا اور یہ چیز بین الاقوامی برادری  کے ردعمل کا بھی سبب بنے گی۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں حزب اختلاف کی اکثریت کی حامل اسمبلی کے اسپیکر ہوان گوآئیڈو نے خود کو ملک کا عبوری صدر اعلان کیا اور امریکہ سمیت آسٹریلیا، کینیڈا، کولمبیا، پیرو، ایکواڈور، پیراگوئے، برازیل، چلی ،پاناما، ارجنٹائن، کوسٹاریکا اور گوئٹے مالا نے ان کی صدارت کو تسلیم کر لیا تھا۔

جبکہ میکسیکو، ترکی، روس، ایران ، کیوبا، چین اور بولیویا  ، وینزویلا کے صدر نکولس مادور کی حمایت کر رہے ہیں ۔

ان حالات کے پیش نظر صدر مادورو نے امریکہ کے ساتھ سفارتی  و سیاسی تعلقات  کو منقطع کرنے کا تاہم تجارتی تعلقات کے جاری رہنے کا اعلان کیا تھا۔

جواباً امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ وینزویلا میں فوجی بھیجنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں