مقدونیہ میں بس نالے میں جا گری،13 افراد ہلاک درجنوں زخمی

مقدونیہ کے شمالی حصے میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 30 دیگر زخمی ہو گئے ہیں

1145118
مقدونیہ میں بس نالے میں جا گری،13 افراد ہلاک درجنوں زخمی

مقدونیہ کے شمالی حصے میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 30 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

 ان زخمیوں میں4 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جس کے  باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 یہ حادثہ گزشتہ روز دارالحکومت اسکوپیے اور ٹیٹووو شہر کے درمیان    پیش آیا جب یہ بس سڑک سے پھسل کر 30 فٹ گہرے پہاڑی نالے میں جا گری۔

 اس بس پر 50 مزدور سوار تھے جو اسکوپیے سے واپس گوسٹیوار نامی شہر اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

 حکومت نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں