اسپین میں ٹرین حادثہ،1 شخص ہلاک 8 زخمی
ہسپانوی صوبے کاتالونیا میں ٹرین کے تصادم میں 1 شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے
1141745
ہسپانوی صوبے کاتالونیا میں ٹرینوں کے تصادم میں 1 شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق ، یہ حادثہ سینٹ وسینچ اور کاستالت کے درمیان پیش آیا جہاں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پرت دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ۔
اس حادثے میں 1 شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ،بعد ازاں ٹرینوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لیے معطل کر دی گئی ۔
ہسپانوی پریس کے مطابق ، جائے حادثہ پر متعدد ایمبولینسیں اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔