ہالینڈ: جورم وان کلیورین نے اسلام مخالف کتاب کی تصنیف کے دوران اسلام کا انتخاب کر لیا

ہالینڈ کے سابقہ سیاست دان 39 سالہ جورم وان کلیورین کلمہ شہادت پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہو گئے

1138761
ہالینڈ: جورم وان کلیورین نے اسلام مخالف کتاب کی تصنیف کے دوران اسلام کا انتخاب کر لیا

ہالینڈ کی انتہائی دائیں بازو کی لبریشن پارٹی کے سابقہ اسمبلی ممبر اور پارٹی کے نائب چئیر مین 'جورم وان کلیورین'  نے اسلام مخالف کتاب کی تصنیف کے دوران اسلام کا انتخاب کر لیا۔

ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 39 سالہ جورم وان کلیورین ،کلمہ شہادت پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق یہ سابقہ سیاست دان اسلام مخالف کتاب کی تصنیف کے لئے تحقیقات کر رہا تھا اور ان تحقیقات نے اسلام کے بارے میں اس کے نقطہ نظر کو تبدیل کر دیا۔

قبول اسلام کے بعد کلیورین نے غیر مسلموں کے اسلام مخالف افکار کو بودا ثابت کرنے کے لئے ایک کتاب تصنیف کی۔

واضح رہے کہ وان کلیورین 2010 سے 2017 کے سالوں میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے اسمبلی ممبر رہے اور 2014 میں لبریشن پارٹی کے چئیر مین گریٹ ولڈر  کے، مراکش الاصل افراد کے لئے استعمال کردہ  نسلیت پرستانہ الفاظ کے بعد پارٹی سے مستعفی ہو کر آزاد  اسمبلی ممبر  بن گئے۔

بعد ازاں وان کلیورین   نے اپنی پارٹی قائم کی اور ملک میں 2017 کے عام انتخابات  میں اس پارٹی سے امیدوار کھڑے ہوئے لیکن ناکافی ووٹوں کی وجہ سے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔

کسی دور میں انتہائی دائیں بازو کی لبریشن پارٹی  میں شامل آرنڈ وان ڈوم  بھی 6 سال قبل پارٹی سے الگ ہو کر مشرف بہ اسلام ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں