"یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے" جرمنی اور فرانس کا اعلان

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں آج ایک معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں جس کا مقصد یورپ کی ان دو سب سے بڑی  طاقتوں  کے درمیان دوستی کو نئی سطح تک لے جانا ہے

1130416
"یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے" جرمنی اور فرانس کا اعلان

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں آج ایک معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں جس کا مقصد یورپ کی ان دو سب سے بڑی  طاقتوں  کے درمیان دوستی کو نئی سطح تک لے جانا اور دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔

 اس معاہدے پر دستخط جرمن شہر آخن میں ہوں گے جہاں ان دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے الیزے   معاہدے کے 56  سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی گئی ہے۔

 22 جنوری 1963کو طے پانے والے الیزے معاہدے پر اُس وقت کے فرانسیسی صدر چارلس ڈیگال اور جرمن چانسلر کونراڈ آڈیناور نے دستخط کیے تھے جس کا مقصد ان سابقہ حریف ممالک  کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم کرنا تھے۔



متعللقہ خبریں