شمالی آئرلینڈ: گاڑی میں دھماکہ، علاقہ خالی کروا لیا گیا

لنڈن ڈیری میں ایک گاڑی میں دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کروا لیا اور ایک اور مشتبہ گاڑی کو  تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی

1129285
شمالی آئرلینڈ: گاڑی میں دھماکہ، علاقہ خالی کروا لیا گیا

شمالی آئرلینڈ کے شہر لنڈن ڈیری میں ایک گاڑی میں دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کروا لیا ہے اور ایک اور مشتبہ گاڑی کو  تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لنڈن ڈیری میں مقامی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 15 منٹ پر ایک پارک شدہ گاڑی میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔  دھماکے کے بعد علاقے کو خالی کروا لیا گیا ہے اور ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی اور تفتیش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ1960 کی دہائی کے آخری سالوں سے لے کر 1999  کے بلفاسٹ سمجھوتے تک   شمالی آئر لینڈ  علیحدگی پسند دہشت گردی کا ہدف بنتا رہا ۔

آئر لینڈ کے اتحاد کے حامی کیتھولک علیحدگی پسندوں اور برطانیہ کے ساتھ اتحاد کے حامی پروٹیسٹنٹوں کے درمیان جھڑپوں کے علاقے میں برگزٹ کی وجہ سے دوبارہ تشدد کے واقعات ابھرنے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں