یونان:حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی

یونان کے وزیر اعظم الیکس چپراس کی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے جس کے جواب میں چپراس نے کہا ہے کہ پارلیمان سے اعتماد کی بحالی دراصل مستحکم یونان کی ضمانت ثابت ہو گی

1127406
یونان:حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی

یونان کے وزیر اعظم الیکس چپراس کی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔

چپراس نے کہا ہے کہ پارلیمان سے اعتماد کی بحالی دراصل مستحکم یونان کی ضمانت ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایتھنز حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملک کو مضبوط بنائے گی۔

یاد رہے کہ  یونان میں چند روز قبل ہی اتحادی حکومت ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے یونان  کو سیاسی مشکلات کا سامنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں