انگلش چینل سے غیر قانونی نقل مکانی کا عمل جاری

برطانیہ اور فرانس غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف مشترکہ طور پر اقدام اٹھائیں گے

1116367
انگلش چینل سے غیر قانونی نقل مکانی کا عمل جاری

ایرانی پناہ گزینوں نے برطانیہ    کو الرٹ کر دیا ہے۔

برطانیہ کے مشرقی ساحلوں میں سے کنگز ڈاؤن بیچ  سے کل صبح چھ  ایرانی پناہ گزینوں کی موجودگی کا تعین کیا گیا۔

کشتی کے ذریعے اس ملک کو جانے والے  ان پناہ گزینوں کے ساتھ ماہ نومبر سے ابتک  دی انگلش چینل کو پار کرتے ہوئے  برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد 220 تک پہنچ  گئی ہے۔

اس پیش رفت پر کرسمس کی چھٹیوں کو ادھوری چھوڑتے ہوئے اپنے  دفتر کو لوٹنے والے وزیر داخلہ ساجد جاوید  نے اس موضوع کے حوالے سے اپنے فرانسیسی ہم منصب کرسٹوف کاسٹانیر سے ٹیلی فونک پر بات چیت کی۔

جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں  کاستا نیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور فرانس غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف مشترکہ طور پر اقدام اٹھائیں گے۔

بتایا گیا ہے  کہ برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہونے والے پناہ گزینوں کی اکثریت ایرانی اور شامی شہریوں پر مشتمل ہے۔

بروز جمعہ اس ملک کے مشرقی ساحلی شہر ڈویر کے کھلے سمندر سے  12 پناہ گزین پکڑے گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں