بیلجئیم: مہاجر مخالف مظاہرے اور تشدد، 90 مظاہرین زیر حراست

مظاہرین نے احتجاج کے دوران اطراف میں سٹن گرینیڈ پھینکے ، مشعلیں جلائیں، گلیوں کے ناموں کی تختیاں اکھاڑ دیں،  اور کوڑے دان الٹ ڈالے

1108313
بیلجئیم: مہاجر مخالف مظاہرے اور تشدد، 90 مظاہرین زیر حراست

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں کل انتہائی دائیں بازو  کے مہاجر مخالفین  کی طرف سے کئے گئے مظاہرے میں تشدد کے واقعات پیش آئے اور  90 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مظاہرین، اقوام متحدہ  کے گلوبل ہجرت سمجھوتے  کی مخالف اور  انتہائی دائیں بازو  کی حامی فلامین  سوسائٹیوں  کی اپیل پر، یورپی یونین  اداروں کے محل وقوع کے مقام سکمن اسکوائر پر جمع ہوئے۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران اطراف میں سٹن گرینیڈ پھینکے ، مشعلیں جلائیں، گلیوں کے ناموں کی تختیاں اکھاڑ دیں،  اور کوڑے دان الٹ ڈالے۔

مظاہرین نے یورپی یونین کمیشن کے دروازے  ، بعض شیشوں اور جھنڈوں کے پولوں  کو بھی توڑ  ڈالا۔

بعض مظاہرین نے زبردستی یورپی یونین کمیشن کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور میڈیا رپورٹروں  پر حملہ کیا۔

مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس نے آنسو گیس اور تیز دھار پانی سے مداخلت کی۔

کثیر تعداد میں گھڑ سوار پولیس کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعات کے بعد یورپی یونین کمیشن اور یورپی یونین کونسل کے اطراف میدان جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگے۔



متعللقہ خبریں