یورپی یونین بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کرے گی

برطانیہ  کسی غیر معینہ مدت تک یورپی یونین کے ساتھ کسٹم یونین کی چھت تلے رہے گا

1104501
یورپی یونین بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کرے گی

یورپی یونین کونسل  کے صدر ڈونلڈ ٹسک  نے اعلان کیا ہے کہ 13 تا 14 دسمبر  یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں  برطانیہ سے علیحدگی معاہدے بریگزٹ کو ایجنڈے  کے طور پر  زیر بحث لایا جائیگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں  ٹسک کا کہنا ہے کہ بریگزٹ معاہدے اور تدابیر شقوں پر دوبارہ سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ہم برطانیہ کے منظوری لینے  کے عمل میں  کس طرح آسانیاں لائے جا سکنے پر بات  چیت کر سکتے ہیں۔  وقت کم ہوتا جا رہا ہے  اس بنا پر یورپی یونین  کے "بلا معاہدے" سناریو  کے کس حد تک تیار ہونے پر غور کیا جائیگا۔

"تدابیر شق" یورپی یونین کے رکن جمہوریہ آئر لینڈ اور برطانیہ سے منسلک شمالی آئر لینڈ  کے بیچ  بریگزٹ کے بعد زمینی سرحد یں بننے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا مقصد رکھتی ہے، اسی شق کی رو سے   پورا برطانیہ  کسی غیر معینہ مدت تک یورپی یونین کے ساتھ کسٹم یونین کی چھت تلے رہے گا۔

دوسری جانب یورپی یونین کمیشن کی ترجمان مینہ اندریوا  نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ کسی نئے بریگزٹ معاہدے پر مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے برطانیہ کے 29 مارچ سن 2019 میں یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ  کے حوالے سے یورپی یونین کونسل کی  جانب سے 25 نومبر کو منظور شدہ  ایک معاہدہ موجود ہے، جیسا کہ کمیشن کے صدر جین کلاڈ ینکر نے کہا ہے کہ یہ'ممکن بن سکنے والے بہترین اور  واحد معاہدہ' ہے۔ یعنی ہم کسی نئے معاہدے  کو زیر بحث نہیں لائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں