تھریسا مے کی حکومت گرنے کا خدشہ، بریگزٹ پر ووٹنگ ملتوی کر دی

آج برطانوی  پارلیمان  میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ ہونا  تھی جسے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بعض خدشات ملتوی کردیا ہے

1104283
تھریسا مے کی حکومت گرنے کا خدشہ، بریگزٹ پر ووٹنگ ملتوی کر دی

آج برطانوی  پارلیمان  میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ ہونا  تھی جسے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملتوی کردیا ہے۔

 تھریسامے کو ایسے خدشات تھے کہ پارلیمانی اراکین کی اکثریت اس معاہدے کی مخالفت میں ووٹ دے گی۔

تھریسامے کا ووٹنگ ملتوی کرنے سے قبل اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پارلیمان کی جانب سے بریگزٹ معاہدے کو مسترد کیے جانے پر ان کی حکومت ختم اور حزب اختلاف  لیبر پارٹی اقتدار میں آسکتی ہے۔

بریگزٹ سیکریٹری اسٹیفن بارسلے کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی ناکامی قوم کو غیریقینی صورتحال سے دوچار کردے گی ۔

دوسری جانب آج یورپی عدالت برائے انصاف نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ اور  دیگر یورپی ممالک کے اتفاق کے بغیر بھی بریگزٹ معاہدے سے دستبردار ہوسکتا ہے۔

 دریں اثناء یورپی کمیشن نے بریگزٹ معاہدے پر نظرثانی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے 2016 میں اقتدار میں آنے کے ایک ماہ بعد سے برطانیہ میں سب سے بڑے بحران کا سامنا کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ جون 2016 میں برطانوی قوم نے 46 سال  بعد دنیا کی سب سے بڑی  تجارتی  منڈی  یعنی یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد اور اس کے خلاف 48 فیصد ووٹ دئیے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں