اٹلی: نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ گئی،6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

اٹلی کے شہر انکونا میں واقع ایک نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ جانے سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

1102912
اٹلی: نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ گئی،6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

اٹلی کے شہر انکونا میں واقع ایک نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ جانے سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق ،جس وقت بھگدڑ مچی اُس وقت انکونا کے علاقے کورینالڈو میں واقع لانتیرنا ازورا کلب میں 1ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور وہاں اطالوی  ریپر سفیرا ایباسٹا کی پرفارمنس ہونی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر کسی زہریلی بو کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں 6 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایک 16 سالہ عینی شاہد نے بتایا کہ ہم رقص  میں مصروف تھے اور کانسرٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ہم نے ایک ناگوار  بُو محسوس  کی ۔

عینی شاہد کے مطابق ،ہم لوگ خارجی راستے کی طرف بھاگے لیکن وہ بلاک تھا لہذاہمیں واپس جانے کا کہا گیاجس پر بھگدڑ مچ گئی۔

 



متعللقہ خبریں