برطانوی سیاسی تاریخ کا پہلا واقعہ، تھریسا مے کو توہین پارلیمان کا نوٹس جاری

وزیر اعظم تھریسامے پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمان کو مکمل قانونی  مشاورت  نہیں دی جس پر پارلیمانی ارکان کی اکثریت نے ان کے خلاف توہین پارلیمان  کا نوٹس جاری کرنے کی حمایت کی ہے

1100721
برطانوی سیاسی تاریخ  کا پہلا واقعہ، تھریسا مے کو توہین پارلیمان کا نوٹس جاری

برطانوی پارلیمانی   تاریخ میں پہلی مرتبہ  کسی وزیراعظم کو توہین پارلیمان  کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

یورپی یونین سے علیحدگی کے بارے میں 11دسمبر کو پارلیمان  میں بحث کا آغاز ہو رہا ہےجبکہ وزیر اعظم تھریسامے پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمان کو مکمل قانونی  مشاورت  نہیں دی جس پر پارلیمانی اجلاس میں293 کے مقابلے میں 311 ممبران کی اکثریت نے  ممبران اسمبلی کی قرارداد کا احترام نہ کرنے پر وزیر اعظم کو  توہین پارلیمان  کا نوٹس جاری کرنے کی حمایت کی ۔

اس سے قبل برطانوی حکومت نے  حزب اختلاف  کے مطالبے پر بریگزٹ معاہدے کو منظر عام پر لانے سے مکمل انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے اٹارنی جنرل اور  دیگر وزراء پر پارلیمان میں  پابندی لگا دی گئی تھی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ  برطانیہ، بریگزٹ کے معاملے کی وجہ سے ان دنوںسخت معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہے جبکہ حکمران جماعت کے 80 سے زائد ارکین پارلیمان نے اپنی پارٹی پالیسیوں سے کھلم کھلا اختلاف کر دیا ہے۔

اسی طرح 8 وزار نے بھی بریگزٹ معاملے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں