فرانسیسی سینیٹ کا ملازم شمالی کوریا کے لیے جاسوسی کرتے پکڑا گیا،تفتیش جاری

فرانس کے داخلی خفیہ ادارے DGSI کی نشاندہی پر پولیس نے ایک ایسے اعلیٰ سرکاری ملازم کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لیے جاسوسی کا مرتکب ہوا ہے

1095869
فرانسیسی سینیٹ کا ملازم شمالی کوریا کے لیے جاسوسی کرتے پکڑا گیا،تفتیش جاری

فرانس کے داخلی خفیہ ادارے DGSI کی نشاندہی پر پولیس نے ایک ایسے اعلیٰ سرکاری ملازم کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لیے جاسوسی کا مرتکب ہوا ہے۔

دفتر استغاثہ اس تناظر میں تفتیش کر رہا ہے کہ اس سرکاری اہلکار نے کس نوعیت کی معلومات شمالی کوریائی حکام کو  فراہم کی  ہیں۔

 یہ سرکاری ملازم فرانسیسی سینیٹ میں تعینات ہے اور اُس کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔

 فرانسیسی عدالتی ذرائع نے گرفتار ہونے والے اہلکار کا نام Benoit Quennedey بتایا ہے اور وہ فرانسیسی- کوریائی    خیر سگالی   انجمن کا صدر ہے  جس نے جزیرہ نما کوریا کے کئی دورے کر رکھے ہیں۔



متعللقہ خبریں