یوکرائن: روس حراست میں لئے گئے جہاز رانوں کو فوری طور پر رہا کرے

آبنائے کیرچ میں روس کی طرف سے حراست میں لئے جانے والے  جہاز رانوں  اور ان کے بحری جہازوں  کو فوری طور پر رہا کیا جائے: صدر پیٹرو پوروشینکو

1095363
یوکرائن: روس حراست میں لئے گئے جہاز رانوں کو فوری طور پر رہا کرے

یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے آبنائے کیرچ میں روس کی طرف سے حراست میں لئے جانے والے  جہاز رانوں  اور ان کے بحری جہازوں  کو فوری طور پر چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پوروشینکو نے کیو میں قومی سلامتی  و دفاعی کونسل  کے اجلاس میں آبنائے کیرچ میں پیش آنے والی کشیدگی کے بارے میں بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی طرف سے  حراست میں لئےگئے جہاز رانوں  کو رہا کیا جائے اور تحویل میں لئے جانے والے جہازوں کو بھی فوری طور پر یوکرائن کے حوالے کیا جائے۔

تاہم یوکرائن  کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا گیا ہے کہ  آبنائے کیرچ میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبّی امداد فراہم کی جائے اور انکی محفوظ شکل میں گھروں کو واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اس علاوہ یوکرائن تحویل میں لئے جانے والے جہازوں  کی واپسی کا اور ان جہازوں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کل صبح  بحرِ آزاق کی آبنائے کیرچ  کے اطراف میں روسی وفاقی سکیورٹی سروسز FBS کی کوسٹل سکیورٹی بوٹ  کی طرف سے یوکرائن کے جنگی جہاز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 یوکرائینی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اورجہازوں کے روسی اسپیشل فورسز کی طرف سے تحویل میں لئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے آج اقوام متحدہ   کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں