بریگزٹ میں بعض تصفیہ طلب مسائل باقی ہیں: برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم  تھریسا مے  نے کہا ہے کہ  بریگزٹ معاہدے میں   پیش رفت ضرور ہوئی  ہے لیکن  تاحال تصفیہ طلب مسائل باقی ہیں

1092733
بریگزٹ میں بعض تصفیہ طلب مسائل باقی ہیں: برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم  تھریسا مے  نے کہا ہے کہ  بریگزٹ معاہدے میں   پیش رفت ضرور ہوئی  ہے لیکن  تاحال تصفیہ طلب مسائل باقی ہیں۔

 برسلز میں  یورپی یونین کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ ینکر سے ملاقات کے بعد  بیان دیتےہوئے   انہوں نے کہا کہ  یہ ملاقات مفید رہی  ہے  جس میں آئندہ کے لائحہ عمل  پر  بھی غور کیا گیا ہے  تاہم ابھی تصفیہ طلب مسائل کو نمٹانا باقی ہے۔

 مے نے بتایا کہ  وہ ہفتے کے روز دوبارہ ینکر  سے ملاقات کریں گی   ۔

 یاد رہے کہ برسلز اتوار کے روز یورپی یونین رہنماوں کے ایک  نجی اجلاس  کی میزبانی کر رہا ہے   جس میں  امید ہے کہ ایک مشترکہ   سیاسی ضابطہ مطابقت  طے  کی جائے گی ۔



متعللقہ خبریں