توہینِ رسالت اظہار خیال کی آزادی کے زمرے میں شامل نہیں ہوتی

حضرت  محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی توہین اظہار خیال کی آزادی کے زمرے میں شامل نہیں ہوتی: یورپی انسانی حقوق کی عدالت

1075493
توہینِ رسالت اظہار خیال کی آزادی کے زمرے میں شامل نہیں ہوتی

یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے حکم صادر کیا ہے کہ حضرت  محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی توہین اظہار خیال کی آزادی کے زمرے میں شامل نہیں ہوتی۔

فرانس کے شہر سٹراس برگ  میں واقع عدالت نے ایک آسٹریلوی عورت کے دائر کردہ مقدمے کا اتفاق رائے سے  کیا گیا فیصلہ  سناتے ہوئے کہا ہے کہ  "حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز الفاظ اظہار بیان کی آزادی کے زمرے میں شامل نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی  عورت نے سال 2009 میں ایک سیمینار  میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کئے تھے اور سال 2011 میں ویانا ضلعی عدالت کی طرف سے انہیں جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

عورت نے اس مقدمے کو بعد ازاں صفائی کے لئے یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں پیش کیا تھا۔



متعللقہ خبریں