خاشقجی کے قتل سے متعلقہ  مشتبہ افراد کے برطانیہ کے ویزے  منسوخ کر دئیے جائیں گے: تھریسا مے

تمام مشتبہ افراد کے برطانیہ میں داخلے کے سد باب سے متعلق  حفاظتی اقدامات کے لئے  وزارت داخلہ کاروائیوں کا آغاز کر رہی ہے۔ اگر مذکورہ افراد کے پاس اس وقت برطانیہ کے ویزے موجود ہیں تو انہیں آج منسوخ کر دیا جائے گا: تھریسا مے

1074913
خاشقجی کے قتل سے متعلقہ  مشتبہ افراد کے برطانیہ کے ویزے  منسوخ کر دئیے جائیں گے: تھریسا مے

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلقہ  مشتبہ افراد کے برطانیہ کے ویزے  منسوخ کر دئیے جائیں گے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ہوم آف کامز  کی ہفتہ وار "وزیر اعظم سے سوال" نامی نشست  سے خطاب میں تھریسا مے نے کہا ہے کہ تمام مشتبہ افراد کے برطانیہ میں داخلے کے سد باب سے متعلق  حفاظتی اقدامات کے لئے  وزارت داخلہ کاروائیوں کا آغاز کر رہی ہے۔ اگر مذکورہ افراد کے پاس اس وقت برطانیہ کے ویزے موجود ہیں تو انہیں آج منسوخ کر دیا جائے گا۔

خاشقجی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مے نے کہا ہے کہ ہم نے خاشقجی کے لاپتہ ہونے کے بعد واضح الفاظ میں کہا تھا کہ سعودی عرب کو ترکی کے ساتھ  تعاون کر کے  قابل بھروسہ تفتیش شروع کرنا چاہیے۔ خاشقجی کے ہاتھا پائی کے دوران ہلاک ہونے کا دعوی قابل بھروسہ بیان نہیں ہے۔

وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقدہ کاروباری سربراہی اجلاس میں کسی بھی وزارت  کے حکام نے شرکت نہیں کی اور وہ خود بھی آج شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ٹیلی فون پر خاشقجی قتل کے بارے میں بات کریں گی۔



متعللقہ خبریں