شام کے موضوع پر سوچی مطابقت کی حمایت کرتے ہیں: لے دریاں

وزیر خارجہ  ژاں  ایو لے دریاں   نے  ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ملاقات  میں سوچی معاہدے کی حمایت کا  اعلان کیا

1060549
شام کے موضوع پر سوچی مطابقت کی حمایت کرتے ہیں: لے دریاں

 وزیر خارجہ  ژاں  ایو لے دریاں   نے  ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ملاقات  میں سوچی معاہدے کی حمایت کا  اعلان کیا ۔

 فرانسیسی  دفتر خارجہ کے مطابق ، دونوں  وزار٫ نے  شامی تنازعے پر تفصیلی بات چیت کی جس کے دوران   فرانس  نے سوچی مطابقت  کی واضح انداز میں  تائید کی ،علاوہ ازیں شامی بحران  کے حوالے سے  مصر،فرانس،جرمنی،اردن ،سعودی عرب،برطانیہ اور امریکہ   پر مشتمل گروپ   اور آستانہ  مذاکراتی گروپ کے درمیان تعاون برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

  دونوں وزرائے خارجہ نے   اقوام متحدہ کے لیبیا کےلیے نمائندہ خصوصی  غسان سلامی کی طرف سے   لیبیا کے تنازعہ کا لائحہ عمل  اور اس ملک میں  شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کی تیاری  کےلیے بھی ممکنہ تعاون کا  یقین دلایا ۔



متعللقہ خبریں