روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں کل سے شروع

روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق ایک ہفتے طویل ان مشقوں  میں  3 لاکھ فوجی،36 ہزار فوجی گاڑیاں،ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز مشقوں میں حصہ لیں گے جن میں چینی دستے بھی شامل ہیں

1046629
روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں کل سے شروع

روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کل سے سائبیریا کے جنوبی حصے میں ہورہا ہے۔

روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق ایک ہفتے طویل ان مشقوں  میں  3 لاکھ فوجی،36 ہزار فوجی گاڑیاں،ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز مشقوں میں حصہ لیں گے جن میں چینی دستے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب روسی حکام نے تاہم ان الزامات کو بھی رد کر دیا ہے کہ ان مشقوں سے مغربی دفاعی اتحاد کے کسی رکن ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو گا۔

ووسٹوک 2018 نامی مشقوں میں روس کے جدید اور نئے جنگی سازو سامان بھی پیش کئے جائیں گے ،جس میں نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے والے اسکندر میزائل، ٹی 80 اور ٹی 90 ٹینکس، ایس یو 34 اور ایس یو 35 لڑاکا طیارے بھی شامل ہوں گے۔



متعللقہ خبریں