فرانس: جنونی شخص نے چاقو اور سریئے سے لوگوں پر حملہ کر دیا،7 افراد زخمی

پیرس میں پولیس نے بتایا ہے کہ چاقو اور لوہے کے سریے سے لیس ایک شخص نے حملے میں 7 افراد کو زخمی کر دیا ہے جن میں سے چار شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں

1046252
فرانس: جنونی شخص  نے چاقو اور سریئے سے لوگوں پر حملہ کر دیا،7 افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس نے بتایا ہے کہ چاقو اور لوہے کے سریے سے لیس ایک شخص نے حملے میں 7 افراد کو زخمی کر دیا ہے جن میں سے چار شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ آور کی شناخت افغان باشندے کے طور پر کی  گئی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس کے دہشت گردانہ حملہ ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

بہت سی خبروں میں یہ بھی  بتایا گیا ہے زخمیوں میں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔

یہ  حملہ پیرس  کے شمال مشرقی 19 ویں ضلع میں ایک نہر کے کنارے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوا۔

فرانسیسی پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ  تاحال  ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس سے یہ طے کیا جا سکے کہ یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ تھا۔



متعللقہ خبریں