یوکیرین میں بم دھماکہ، روسی نواز علیحدگی پسند لیڈر ہلاک

روسی دفتر ِ خارجہ نے  اپنے اعلان میں دعوی کیا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے یوکیرین  کی حکومت کار فرما ہے

1041232
یوکیرین میں بم دھماکہ، روسی نواز علیحدگی پسند لیڈر ہلاک

یوکرین  میں  رونما ہونے والے ایک دھماکے میں روسی نواز لیڈر الیگزنڈر زاہار چینکو  ہلاک ہو گیا۔

یہ دھماکہ علیحدگی پسندوں کے زیر کنڑول  علاقے دونتسک کے ایک کیفیٹریا میں   ہوا۔

خیال رہے کہ یہ  علاقہ روس اور یوکیرین کے درمیان  بحران  چھڑنے کا موجب بنا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  بم دھماکے میں  ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

روسی دفتر ِ خارجہ نے  اپنے اعلان میں دعوی کیا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے یوکیرین  کی حکومت کار فرما ہے اور اب   زاہار چینکو کی ہلاکت کے ساتھ  اس ملک کی انتظامیہ نے خونی جھڑپیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوکیرینی خفیہ سروس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ "روس سے  سامنے آنے والے اس  حوالے سے تمام تر اعلانات حقائق کے منافی ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں