لندن میں یوم ِ القدس کے حق میں جلوس کا انعقاد

سعودی عرب  کے لندن میں سفارتخانے   کے سامنے سے  شروع ہونےوالے جلوس میں اسرائیل اور امریکہ سمیت  برطانیہ کی فلسطینیوں کے خلاف  پالیسیوں پر تنقید کرنے والے پین کارڈز اور بینرز  لہرائے گئے

989985
لندن میں یوم ِ القدس کے حق میں جلوس کا انعقاد

برطانوی دارالحکومت لندن میں  انسانی حقوق کمیشن اور  شہری تنظیموں نے "یوم  القدس" جلوس کا اہتمام کیا، جس میں قریب 10 ہزار افراد نے شرکت کی۔

سعودی عرب  کے لندن میں سفارتخانے   کے سامنے سے  شروع ہونےوالے جلوس میں اسرائیل اور امریکہ سمیت  برطانیہ کی فلسطینیوں کے خلاف  پالیسیوں پر تنقید کرنے والے پین کارڈز اور بینرز  لہرائے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں بینرز اٹھانے والے  بعض امریکی شہریوں اور انتہائی دائیں بازو  کے ایک برطانوی گروپ نے  فلسطین کے حق میں جلوس نکالنے والوں پر آوازیں کسیں اور  جسمانی  طور پر مداخلت کی۔

پولیس کے ساتھ ہاتھا   پائی  کرنے والے  انتہا پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں