ایرانی جوہری معاہدے پر عمل درآمد خطے کے مفاد میں

موغارینی کا کہنا ہےکہ غزہ کو انسانی امدا د کی ترسیل  کے عمل کو ضمانت میں لیا جانا شرطیہ ہے

981169
ایرانی جوہری معاہدے  پر عمل درآمد خطے کے مفاد میں

یورپی یونین  کی خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی کی نمائندہ اعلی  فیڈریکا موغارینی  کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ  اقتصادی مفادات سے ہٹ کر سیکورٹی خدشات  کے  باعث  اہمیت  کا حامل ہے۔

موغارینی نے  یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد اپنے اعلان میں کہا ہے کہ جب تک ایران جوہری معاہدے کے معاملے   میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتا  رہے گا تب تک یورپی یونین معاہدے  کی شقوں  پر مکمل طور پر  کا ربند رہے  گی۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی ایٹمی توانائی ادارے  کی تازہ رپورٹ کے  مطابق  ایران    نے جوہری معاہدے   کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے ، ہمارے نزدیک یہ معاہدہ اقتصادی مفادات سے ہٹ کر  سیکورٹی خدشات کی بنا پر کافی اہم ہے۔ کیونکہ ایران جوہرے معاہدے کی عدم موجودگی  خطے   اور یورپی یونین  کی سلامتی خطرے میں پڑ جائیگی۔

موغارینی کا کہنا ہےکہ غزہ کو انسانی امدا د کی ترسیل  کے عمل کو ضمانت میں لیا جانا شرطیہ ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین  کو    دارالحکومت  القدس  ہونے والے دو مملکتی حل  کے حق میں ہونے کا ایک بار پھر عندیہ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں