فرانس: چاقو سے حملہ ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

دارالحکومت پیرس میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص  ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

969499
فرانس: چاقو سے حملہ ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص  ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پیرس کے سکیورٹی ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اوپیرا اسکوائر سے قریبی علاقے میں ایک مشتبہ شخص نے پیدل چلنے والے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

فرانس انفو   ٹیلی ویژن چینل کے مطابق حملہ آور  پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

وزیر داخلہ گیرارڈ کولومب نے فوری مداخلت اور ٹھنڈے دل و دماغ کا مظاہرہ کرنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حملہ آور کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم اطلاع کے مطابق پیرس کے اٹارنی  جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پریس کانفرنس کریں گے۔



متعللقہ خبریں